امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کا کہنا ہے کہ 2025 میں 23 ہزار 830 بھارتی غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کیے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2024 میں امریکی حکام نے 85 ہزار 119 بھارتیوں کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔
گرفتار بھارتی روشن مستقبل کے لیے غیر قانونی طریقوں سے امریکا جارہے تھے، عالمی سیکیورٹی اداروں نے بھی بھارتیوں کی غیرقانونی امیگریشن، اسمگلنگ، جعلی ڈگریوں اور منظم جرائم کو خطرہ قرار دیا ہے۔