• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سابقہ بیوی کے موجودہ شوہر کا قتل، مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے سابقہ بیوی کے موجودہ شوہر کو چھری سے قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنا دی۔

دورانِ سماعت عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ استغاثہ کے گواہان کے بیانات میں کوئی تضاد نہیں، چشم دید گواہ بھی ہے۔

عدالت نے فیصلے می کہا کہ شواہد سے ثابت ہوا کہ مقتول نے ملزم کی سابقہ اہلیہ سے شادی کی تھی، سابقہ بیوی سے مقتول کی شادی پر ملزم اور مقتول کے درمیان تنازع تھا۔

واضح رہے کہ قتل کا واقعہ فروری 2024ء میں پیش آیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ پی آئی بی میں درج کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید