• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اسٹار گیٹ کے قریب اسکول وین میں آتشزدگی، دھویں سے 5 بچے متاثر

 
—اسکرین گریب
—اسکرین گریب

کراچی میں اسٹار گیٹ کے قریب اسکول وین میں آگ لگ گئی۔

پولیس حکام کے مطابق 5 بچے دھویں کی وجہ متاثر ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسکول وین میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق وین میں سوار تمام بچے محفوظ رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وین ڈرائیور آتشزدگی کے واقعے کے بعد فرار ہو گیا، جو بچوں کے محلے کا رہائشی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر وین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔

قومی خبریں سے مزید