• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: سفیرِ پاکستان عبدالحمید کی گورنر ٹوکیو یوریکو کوئیکے سے ملاقات

—تصویر بشکریہ رپورٹر
—تصویر بشکریہ رپورٹر

جاپان میں پاکستان کے سفیر عبدالحمید نے ٹوکیو کی گورنر یوریکو کوئیکے کی خصوصی دعوت پر 27 جنوری 2026ء کو ٹاکاناوا گیٹ وے کنونشن سینٹر میں منعقدہ بین الاقوامی سفارتی تقریب ’ٹوکیو ایمبیسیڈرز نائٹ‘ میں شرکت کی۔

اس تقریب میں جاپان میں متعین مختلف ممالک کے سفیروں، سفارتی نمائندوں اور ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

تقریب کا مقصد ٹوکیو میں موجود سفارتی برادری کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا اور جاپان کے دیگر ممالک کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینا تھا۔

تقریب کے دوران پاکستان کے سفیر عبدالحمید نے گورنر یوریکو کوئیکے سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور جاپان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور مستقبل میں مختلف شعبوں میں اشتراک کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پاکستانی سفیر نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر روابط کو بھی اجاگر کیا۔

ٹوکیو کی گورنر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سفارتی پروگرام باہمی اعتماد اور عالمی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ٹوکیو ایمبیسیڈرز نائٹ کو سفارتی حلقوں میں ایک مؤثر اور مثبت اقدام قرار دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید