ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یورپ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر بڑی اسٹریٹیجک غلطی کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ یورپی یونین نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
برسلز سے خبر ایجنسی کے مطابق ای یو وزرائے خارجہ نے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
ای یو خارجہ پالیسی چیف کاجا کلاس نے کہا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے حوالے سے فیصلہ کن پیش رفت کرلی ہے۔
دریں اثنا تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمُز میں بحری مشقوں کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب بحری فورس کی مشقیں آبنائے ہرمُز میں یکم اور دو فروری کو ہوں گی۔