ٹرمپ انتظامیہ کی رواں ہفتے واشنگٹن میں سعودی اور اسرائیلی حکام سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ان ملاقاتوں سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف نے پینٹاگون حکام سے منگل اور بدھ کو ملاقات کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس چیف اور پینٹاگون حکام نے ایران کے معاملے پر بات چیت کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر دفاع بھی واشنگٹن میں موجود ہیں، وہ بھی ایران کے معاملے پر امریکی حکام سے بات چیت کر رہے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک خطے کی کشیدگی میں کمی اور ممکنہ جنگ رکوانا چاہتے ہیں۔