امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی میں حماس کا بڑا کردار تھا، لگ رہا ہے کہ اب حماس غیر مسلح ہونے جا رہی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں کابینہ سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن سے خطے میں غیر معمولی سخت سردی کے باعث یوکرین میں حملے نہ کرنے کا کہا ہے۔
امریکی صدر نے بتایا کہ روسی صدر پیوٹن ایک ہفتے تک حملے نہ کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔