سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے فردوس کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کے کیس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔
سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے فردوس کالونی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ فردوس کالونی میں غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں۔
عدالت نے سوال کیا کہ آپ کو کیسے علم ہوا کہ غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں؟
جس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فردوس کالونی میں پورشن بنا کر فروخت کیے جا رہے ہیں۔