راولپنڈی میں ایک ٹرک سے 20 ہزار پتنگیں اور ڈور برآمد کر کے سپلائیر کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ ایئر پورٹ کے قریب ایک ٹرک سے پتنگیں اور پتنگ بازی کا سامان بر آمد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کا یہ سامان شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے پتنگ سپلائیر سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب لاہور میں بسنت قریب آتے ہی آسمان کو روشن کرنے والی سرچ لائٹس کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔
رات میں پتنگ بازی کے لیے شہری سرچ لائٹس کی دھڑا دھڑ خریداری کر رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ لائٹس مہنگی تو مل رہی ہیں لیکن ان کے بغیر بسنت ادھوری ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں بسنت 6 سے 8 فروری تک منائی جائے گی۔