• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر غلام رضا بھٹی وفاقی ضیاالدین یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر غلام رضا بھٹی۔فوٹو: فائل
ڈاکٹر غلام رضا بھٹی۔فوٹو: فائل

ڈاکٹر ضیاالدین اسپتال کے چیف ٹرسٹی ڈاکٹر عاصم حسین نے ڈاکٹر غلام رضا بھٹی کو دو برس کے لیے وفاقی ضیاالدین یونیورسٹی اسلام آباد کا وائس چانسلر مقرر کر دیا ہے۔

اس کا باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر غلام رضا بھٹی شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور کے سابق وائس چانسلر اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر محمد علی شیخ کو ضیاالدین یونیورسٹی کراچی کا وائس چانسلر مقرر کیا جاچکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید