• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی رہنمائی میں صنعتوں پر بجلی ریٹ کا بوجھ صفر ہوگیا، اویس لغاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی رہنمائی میں صنعتوں پر بجلی ریٹ کا بوجھ آج صفر ہوگیا ہے۔

وزیراعظم کے صنعتوں کے لیے بجلی کے بلوں میں 4 روپے 40 پیسے فی یونٹ کمی کے فیصلے پر اویس لغاری نے وضاحت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے لیے بجلی کے بلوں میں 4 روپے 40 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ موجودہ حکومت کے اوائل میں یہ بوجھ 8 روپے 90 پیسے فی یونٹ تھا، وزیراعظم کی رہنمائی میں یہ بوجھ آج صفر ہوگیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ویلنگ چارجز میں بھی کراس سبسڈی کی مد میں 4 روپے 40 پیسے کمی ہوگی، مجموعی طور پر صنعتوں کے لیے بجلی تقریباً ساڑھے 11 سینٹ فی یونٹ میں دستیاب ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید