• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور بھاٹی گیٹ واقعہ: مزید 2 ملزمان گرفتار، تعداد 5 ہوگئی

لاہور میں بھاٹی گیٹ کے قریب ماں بیٹی کے سیوریج لائن میں گرکر جاں بحق ہونے کے معاملے پر مزید دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ ان دو کی گرفتاری کے بعد اب تک 5 ملزمان گرفتار ہوچکےہیں۔ 

ڈی آئی جی سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ لواحقین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائےگا۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی تیز اور میرٹ پر کرنے کا حکم دیا ہے۔

سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ماں بیٹی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں اہل خانہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید