کوئٹہ کے علاقے سریاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے زیرِ انتظام کمپاؤنڈ سے اسلحہ، دستی بم اور کالعدم تنظیم کا لٹریچر برآمد ہوا ہے۔
کارروائی کے دوران مسلح افراد اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔
بعد ازاں علاقے کو گھیرے میں لے کر کمپاؤنڈ کو کلیئر کر دیا گیا۔