• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفاری ٹرین کے اخراجات کم کرانے کی کوشش کروں گا: وزیرِ سیاحت سندھ

وزیرِ ثقافت و سیاحت سندھ ذوالفقار  علی شاہ—فائل فوٹو
وزیرِ ثقافت و سیاحت سندھ ذوالفقار علی شاہ—فائل فوٹو

وزیرِ ثقافت و سیاحت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں  وزیرِ اعظم سے بات کر کے سکھر سفاری ٹرین کے اخراجات کم کرانے کی کوشش کریں گے۔

وزیرِثقافت و سیاحت سندھ ذوالفقار شاہ نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سندھ کےکلچر ٹورازم کے فروغ کے لیے یہ سب سے بہترین اقدام کیا گیا ہے یہ سفاری ٹرین کراچی سے سکھر جائے گی۔

سفاری ٹرین کے حوالے سے انہوں بتایا ہے کہ موسمِ گرما کی تعطیلات میں سیاحوں کو اس ٹرین کے ذریعے گورکھ ہل اسٹیشن لے جائیں گے۔

سکھر سفاری ٹرین کے حوالے سے انہوں نے مزید بتایا ہے کہ اس ٹرین کے ذریعے سادھو بیلہ لینس ڈاؤن برج اور کوٹ ڈیجی کی سیر بھی کرائی جائے گی۔

اس موقع پر محکمۂ سیاحت کی جانب سے خصوصی ٹرین کینٹ اسٹیشن سے موہن جو دڑو روانہ ہوئی جس کے مسافروں میں وزیرِ ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ بھی شامل تھے۔

ترجمان محکمۂ سیاحت کے مطابق پہلے روز ٹرین کے شرکاء کو درگاہ لعل شہباز قلندرؒ کی زیارت کرائی جائے گی، اس کے بعد ٹرین سیہون سے لاڑکانہ روانہ ہو گی جہاں قیام سمیت شرکاء کے لیے میوزیکل ایونٹ ہو گا جبکہ دوسرے روز شرکاء موہن جو دڑو کا دورہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید