• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: مین ہول میں گر کر جاں بحق خاتون کے شوہر پر پولیس تشدد کی تصدیق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے بھاٹی میں مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر پر پولیس تشدد کی تصدیق ہو گئی۔

انکوائری رپورٹ میں ایس پی سٹی اور ایس ایچ او بھاٹی کو تشدد کا ذمے دار قرار دے دیا گیا، دونوں کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس پی اور ایس ایچ او خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ کو تھانہ بھاٹی لے گئے، پونے 5 گھنٹے غیر قانونی حراست میں رکھا اور تشدد کرتے رہے۔

رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کر دی گئی جو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دیں گے۔

دوسری جانب ضلع کچہری کی عدالت نے نامزد ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمارنڈ منظور کر لیا۔

جاں بحق خاتون کے والد کی مدعیت میں درج مقدمے میں دفعہ 322 کے ساتھ 316 بھی لگا دی گئی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ دفعہ 316 کے بعد ملزمان کا چالان پیش کرنے میں مدد ملے گی۔

قومی خبریں سے مزید