• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، 9 شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ، سرفراز بگٹی آبدیدہ

اسکرین گرائب
اسکرین گرائب

کوئٹہ میں شہید 9 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی۔

شہداء کے لواحقین سے ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ شہداء کے لواحقین سے وعدہ ہے کہ خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی، ہمارے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کا جرات اور عزم کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور کھڑی رہے گی، شہدا کی یہ عظیم قربانی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز نہایت بہادر اور باہمت ہیں، ہمارے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کیخلاف بھرپور اور مؤثر کارروائی کی، قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے۔

محسن نقوی نے کوئٹہ پہنچنے کے بعد امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح رابطے کیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید