• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں 700 سے زائد دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا چکے، سرفراز بگٹی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

کوئٹہ میں دھماکے کے مقام کے دورے کے دوران سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوانوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے پولیس اور سی ٹی ڈی کے فوری اور مؤثر ردِ عمل پر جوانوں کو شاباش دی اور کہا کہ ریاست دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، دہشت گرد عناصر کے خلاف بروقت رسپانس قابلِ ستائش ہے۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ 12 ماہ میں بلوچستان میں 700 سے زائد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا، ریاست آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

قومی خبریں سے مزید