لاہور کے جناح اسپتال میں گردے کی پیوندکاری کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے 23 سالہ مریض عرفان کو اس کی خالہ نے گردہ عطیہ کیا۔
وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کامیاب آپریشن پر ڈاکٹرز کو مباکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں اسپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت مریضوں کی مفت سرجریز کی جارہی ہیں۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹرطیبہ وسیم اور ان کی ٹیم شاباش کی مستحق ہے، پنجاب حکومت صوبے میں شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
لاہور کے جناح اسپتال میں رواں سال میں گردہ کی پیوند کاری کے پہلے کامیاب آپریشن کے بعد مریض اور ڈونر دونوں تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔