• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی تباہ حال سڑکیں کب ٹھیک ہوں گی؟ میئر مرتضیٰ وہاب سے سوال

کراچی کی خستہ حال سڑکوں پر سفر کرتے شہریوں نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے سوال کیا ’کچھ علاج اس کا بھی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں‘ 

نارتھ ناظم آباد کی سڑکوں کا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے کہ نہ بتانے کا نہ دکھانے کا، خراب سڑک کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا تو کام مزید بگڑگیا۔

خراب سڑک جگہ جگہ سے کھوددی گئی ہےاور اس کے بننے کا عمل چیونٹی کی رفتار سے چل رہا ہے، اس پر ابلتے گٹر جلتی پر تیل کا کام کرنے لگے ہیں۔

اس صورتحال میں جب ٹریفک جام ہوجائے توکراچی کے شہریوں کا صبر جواب دے جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید