حیدر آباد(بیورو رپورٹ)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے ترجمان ڈاکٹر یونس دانش کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خواجہ شاہ مفتی محمد محمود الوری کا سالانہ عر س یکم فروری بروزاتوار صبح دس بجے تا عشاء مزار نزد بلال مسجد جامشورو حیدرآباد میں ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کی صدارت میں منعقد ہو گا جس میں ملک کے نامور علماء کرام،مشائخ عظام،پیران طریقت،سیاسی سماجی رہنما خطاب کریں گے عرس میں ملک بھر سے زائرین،متوسلین،مریدین کثیر تعدادشریک میں ہوں گے۔