• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال کراچی میں 55 واں سالانہ میڈیکل سمپوزیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کراچی میں 55واں سالانہ میڈیکل سمپوزیم منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے سینئر پروفیسرز، فیکلٹی ممبران، محققین، کنسلٹنٹس اور صحت کے شعبے سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی۔ سمپوزیم کا مقصد طبی تعلیم، جدید تحقیق اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ کے ساتھ عوام کو بہتر علاج کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ تقریب میں صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، ڈاؤ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، جناح اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر خالد شیر، رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ، رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی، اراکین صوبائی اسمبلی، سینئر ڈاکٹرز اور نامور سرجنز نے بھی شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید