کراچی (مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) شہر کراچی میں سال 2026 کے پہلے ماہ میں مختلف واقعات میں 124 افراد جاں بحق جبکہ 620 افراد زخمی ہوئے،شہر میں ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ 53 فیصد افراد ٹریفک حادثات کے نتیجے میں اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے،ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ میں شہرمیں فائرنگ ،ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں مجموعی طور پر 124 افراد جاں بحق اور 620 افراد زخمی ہوئے ،ان واقعات میں سب سے زیادہ 65 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق اور 50 کے قریب افراد زخمی ہوئے جن میں1 کم عمر بچی،8م عمر بچے اور 6 خواتین بھی شامل ہیں جو مجموعی ہلاکتوں کا 53 فیصد بنتا ہے،جبکہ 2 بچیوں اور 10بچوں اور 90 خواتین سمیت 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے،اس کے علاوہ فائرنگ کے واقعات میں 3 خواتین سمیت 32 افراد جاں بحق ہوئے جو مجموعی ہلاکتوں کا26 فیصد بنتا ہے جبکہ 3 بچیوں 7 بچوں اور 18 خواتین سمیت 120افراد زخمی ہوئے۔ شہر کی مختلف کچراکنڈیوں سے ایک نوزائیدہ بچی سمیت 4 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملی۔1 بچی اور 4 خواتین سمیت 12 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی۔3 خواتین سمیت 12 افراد کی پھندا لگی لاشیں ملی اور ایک خاتون سمیت 3 افراد ٹرین کی ذد میں آکر جاں بحق ہوئے۔