• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق

Kasoor Doctor Care Less Ness Claimed A Life Of 12 Year Boy
قصور کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا جس پر ورثاء اور اہل علاقہ نے احتجاج کیا۔

مظاہرین کے مطابق شہباز روڈ میلاد گیٹ کے قریب نجی اسپتال میں 12 سالہ فیضان مبینہ طور پر ڈاکٹر کے غلط انجکشن سے دم توڑ گیا۔اسپتال انتظامیہ مبینہ طورپر بچے کو ایمبولینس میں ڈال کر گھر چھوڑ آئی جس پر ورثاء مشتعل ہو گئےاور محلے داروں کے ساتھ مل کر احتجاج کیا ۔

پولیس کی طرف سے کارروائی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔
تازہ ترین