• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بھارتی وزیر کھیل کے منہ پر طمانچہ مارا ہے: انتہا پسند ہندو رہنما

پریانکا چترویدی—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
پریانکا چترویدی—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

انتہا پسند ہندوتوا تنظیم شیوسینا (یو بی ٹی) کی رکنِ پارلیمنٹ پریانکا چترویدی نے بھی پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف شیڈول میچ کا بائیکاٹ کرنے کے فیصلے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

پریانکا چترویدی نے بھارتی میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جرمانہ ادا کرنے کو اور ان تمام تر نتائج کا سامنا کرنے کو تیار ہے جن کی بھارتی وزیرِ کھیل نے بات کی ہے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ یہ بھارتی وزیر کھیل اور بی سی سی آئی کے منہ پر طمانچہ ہے کہ آئی سی سی میں سب سے مضبوط اور امیر ترین ادارہ ہونے کے باوجود بھی آج ان کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے اور بھارت اس پر اپنا کوئی مؤقف اختیار نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے تاہم بنگلادیش سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر پاکستانی ٹیم 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ میں میدان میں نہیں اترے گی اور مقابلے کا بائیکاٹ کرے گی۔

یاد رہے کہ اتوار کی شام وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے ملاقات کی تھی جس کے بعد اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید