• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کولمبو پہنچ گئی

اسکرین گرائب، پی سی بی فیس بک
اسکرین گرائب، پی سی بی فیس بک

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کےلیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان میگا ایونٹ کے سلسلے میں وارم اپ میچ 4 فروری کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم میگا ایونٹ میں پہلا میچ 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

حکومت پاکستان نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ پاکستان 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید