• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود اچکزئی کی تقریر کو یوٹیوب پر لائیو نشر ہونے سے روک دیا گیا

اسلام آباد( عاطف شیرازی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمودخان اچکزئی کی تقریر کو یوٹیوب چینل پر لائیو نشر ہونے سے روک دیا گیا ۔گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے بعد جب اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی بلوچستان ایشو پر بات کرنے کے لیے کھڑے ہوئے تو قومی اسمبلی کے یوٹیوب چینلز پران کی تقریر کی کوریج روک دی گئی اور پریس لاؤنج میں بھی تقریر کی آواز غائب کردی گئی۔اپوزیشن ارکان نے اس پر کھڑے ہو کر شدید احتجاج دیا اور مطالبہ کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی رولنگ دیں کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر لائیو دکھائی جائے۔اسی دوران پی ٹی آئی رکن داور کنڈی نے محمود خان اچکزئی کی تقریر کو موبائل پر ریکارڈنگ کی کوشش کی تو انھیں بھی روک دیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید