• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران سے ملاقات کیلئے تحریک انصاف انڈرٹیکنگ دے، بیرسٹر عقیل

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف سے ملاقات کیلئے تحریک انصاف انڈر ٹیکنگ دے۔ رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف شہرام ترکئی نے کہا کہ عمران خان کے ذاتی معالج کی ملاقات کرادیں وہ ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو نہیں کریں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر نے اپنے تجزیہ میں کہا کہ بانی تحریک انصاف سے ملاقات میں رکاوٹ کون؟۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات ہوئی ہے اور دہشت گردی کے خلاف ایک مشترکہ حکمت عملی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے البتہ تحریک انصاف آٹھ فروری کی شٹر ڈاؤن کال پر قائم ہے۔ وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ یہ ملاقات بہت پہلے ہوجانی چاہئے تھی میں اس کو خوش آئند قرار دیتا ہوں ۔ اس ملاقات میں سیاسی بات کوئی نہیں ہوئی اس کا بنیادی مقصد یہی تھا کہ دہشت گردی کے خلاف صوبے اور وفاق کی ہم آہنگی لازم و ملزوم ہے اس چیز کا ادراک وزیراعلیٰ کو ہوا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید