اسلام آباد (ایجنسیاں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانی کو کبھی بھی جبر کیلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے اور پاکستان کیخلاف پانی کو بطورِ جنگی حربہ استعمال کرنے کی کوششوں کو مسترد کرنا ضروری ہے، کیونکہ دریاؤں کے بہاؤ میں تعطل لاکھوں زندگیوں، روزگار اور غذائی نظام کیلئے خطرہ ہے۔ صدر مملکت نے دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن کے موقع پر میں آبی ذخائر کے تحفظ اور پائیدار انتظام کیلئے ہماری وابستگی کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں۔