اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ میں لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی سبکدوش سیکرٹری سیدہ تنزیلہ صباحت کے اعزاز میں الوداعی تقریب،چیف جسٹس یحی ٰ آفریدی نے سووینئر پیش کیا ، یہ تقریب ان کی ایک سالہ ڈیپوٹیشن کی مدت کامیابی سے مکمل ہونے پر منعقد کی گئی، ،اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے چیئرمین /چیف جسٹس ،یحی ٰ آفریدی نے سیدہ تنزیلہ صباحت کی پیشہ ورانہ وابستگی اور محنت کو سراہتے ہوئے کمیشن کی ادارہ جاتی کارکردگی، انتظامی بہتری اور عدالتی اصلاحات کے اقدامات میں ان کے قیمتی کردار کی تعریف کی۔