• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور اور نیویارک کے مابین سسٹرسٹی اسٹیٹس میں پیش رفت

نیویارک(عظیم ایم میاں)پشاور اور نیویارک سٹی کے درمیان "سسٹر سٹی" کا درجہ قائم کرنے کی کوششوں میں پیش رفت پائی گئی ہے ۔ ان کوششوں کا آغاز پاکستانی امریکن متحرک شخصیت عمران اگرا نے نیویارک سٹی کے سابق میئر ایرک ایڈمز کے دور میں کیا تھا ۔خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ نے اس سلسلے میں مفاہمتی یادداشت کی منظوری دے دی ہے ۔لاہورسے تعلق رکھنے والے عمران اگرانے نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی کابینہ کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وفاقی حکومت بھی جلد اس کی منظوری دے دے گی ۔پشاوراورنیویارک کے مابین سسٹر سٹی کااسٹیٹس قائم ہونے سے دونوں شہروںکے تعلقات بہترہوں گے اوران کے درمیان تعلیم‘ ثقافت‘ تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے دروازے کھلیں گے ‘نیویارک سٹی میں اس اسٹیٹس کی نگرانی وہاں کے میئر کریں گے۔
ملک بھر سے سے مزید