• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان سے قبل کراچی کو ریلیف نہ ملا تو ِ عوامی مزاحمت کی تاریخ رقم کردیں گے، ایم کیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی نے متنبہ کیا ہے کہ اگر رمضان المبارک سے قبل کراچی کو حقیقی ریلیف نہ دیا گیا تو ِ سندھ اسمبلی سے لےکر سڑکوں تک سخت احتجاج، دھرنوں اور عوامی مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کراچی اب مزید دھوکہ، تاخیر اور تماشہ برداشت نہیں کرے گا، یہ شہر لاوارث نہیں!اب حساب ہوگا اور جواب دینا ہوگا! حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نےرمضان کی آمد سے قبل کراچی کی بدترین شہری صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کراچی اس وقت ایک ہمہ گیر شہری ایمرجنسی کی عملی تصویر بن چکا ہے، جہاں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، غیر معیاری اور عارضی پیوند کاری، جگہ جگہ کھدی شاہراہیں، غیر قانونی تجاوزات کی سرکاری سرپرستی اور تاریخ کے بدترین ٹریفک جام نے شہری زندگی مکمل مفلوج کر دی ہے، شہر کی مرکزی اور اندرونی سڑکیں حادثات کا گڑھ بن چکی ہیں، موٹر سائیکل سوار روزانہ جانیں گنوا رہے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید