• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں موبائل چوری کے دوران قتل کا کیس، ملزمان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے کراچی میں موبائل چوری کے واقعے میں قتل سے متعلق کیس میں ملزمان  کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔

کیس کی سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا ہے کہ وقوعہ2011ء کا ہے، جس کی ایف آئی آر 2 دن بعد نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی، وقوعے کے وقت پولیس پہنچی لیکن ایف آئی آر 2 دن بعد درج کی گئی۔

وکیل نے کہا کہ ایف آئی آر میں موبائل چوری کا ذکر تک نہیں، مقتولین کے ورثاء کی جانب سے بعد میں موبائل چوری کا رنگ دیا گیا، میں کچھ اہم تفصیلات پڑھنا چاہوں گا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ آپ تفصیل سے پڑھیں، ہم سن رہے ہیں، سزائے موت کا معاملہ ہے، ناحق سزا ہو گئی تو روزِ قیامت وکیل صاحب ذمے دار ہوں گے، آپ کیا چاہتے ہیں، بریت یا عمر قید؟ کیا گواہان سے شناخت پریڈ کرائی گئی؟

سپریم کورٹ نے دلائل سننے کے بعد مجرمان کی سزائے موت کو عمرِ قید میں تبدیل کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید