• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن اور شی جن پنگ کے درمیان ویڈیو کال پر گفتگو

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ویڈیو کال پر گفتگو ہوئی۔

بین الا قوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے شی جن پنگ کو نئے چینی سال کی مبارکباد دی۔

اُنہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ روس کی شراکت داری مثالی ہے، توانائی کے شعبے میں چین کے ساتھ شراکت داری فائدہ مند اور اسٹریٹجک ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ روس چین تعلقات حالیہ عالمی صورتِ حال میں استحکام کا باعث ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور روس کو دو طرفہ تعلقات میں مزید پیشرفت کے لیے گرینڈ پلان ترتیب دینا چاہیے، دونوں کے ممالک کے تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید