• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ میں اقربا پروری کا مسئلہ ہمیشہ موجود رہا ہے، عمران خان

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے عمران خان نے اقربا پروری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ ہمیشہ موجود رہا ہے۔ فلمی خاندان ہمیشہ بالی ووڈ کی فلمی صنعت کا حصہ رہا ہے۔

لیکن یہ معاملہ 2017  میں اس وقت زیادہ متنازع بنا جب کنگنا رناوت نے کرن جوہر کے ٹاک شو میں سیف علی خان کے ساتھ شرکت کی اور اقربا پروری کے موضوع پر بات کی۔ 

عمران خان، جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2008 کی فلم جا نے تو، یا جا نے نہ، سے کیا، انھیں اپنے ماموں عامر خان کی پشت پناہی حاصل تھی، اب اس موضوع پر انھوں نے کھل کر بات کی۔ وہ ایک دہائی کے طویل وقفے کے بعد بالی ووڈ میں کم بیک کی تیاری کر رہے ہیں۔

ایک بھارتی میڈیا ادارے کے ساتھ اقربا پروری کے معاملے پر گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ ہمیشہ موجود رہا ہے۔ اگر میں آج اپنا ڈیبیو کرتا، تو میرا خیال ہے کہ وہی ہوتا، لیکن یہ باتیں میں نے اس وقت بھی سنی تھیں، یہ صرف فلم انڈسٹری نہیں بلکہ یہ ایک خاندانی کاروبار ہے۔

انھوں نے کہا کہ دراصل اقربا پروری اس وقت مسئلہ بنی جب اسٹار کڈز کی فلمیں فلاپ ہوئیں، رنبیر کپور کی مثال دیتے ہوئے انھوں نے کہا وہ ایک باصلاحیت اداکار ہیں اور اپنی ہٹ فلموں کے ذریعے اس بحث کو بدل چکے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ رنبیر فلمی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کے خاندان نے فلم انڈسٹری کی بنیاد رکھی۔ فلمی خاندان سے ہونے کے باوجود وہ ایک شاندار اداکار ہیں اور کسی کو ان پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید