کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئےپی آئی اے نے کرایوں میں خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر دیا ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے پیرس سے پاکستان کے مختلف شہروں کا سفر کرنے والے مسافروں کے لئے کرایوں میں 10 فیصد خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اس خصوصی رعایت کا اطلاق پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں پر ہوگا، جس کا مقصد مسافروں، بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں کے لئے سفر کو مزید آسان اور سستا بنانا ہے۔