• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے ٹرین سروس پانچویں روز بھی معطل رہی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس پانچویں روز بھی معطل رہی،کراچی سے کوئٹہ آنے اور جانے والی بولان میل بھی 12فروری تک معطل رہے گی۔ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس کی معطلی سے اب تک محکمہ ریلویز کو 30 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔آج جمعرات کوبھی جعفر ایکسپریس، بولان میل اورچمن پسنجر نہیں چلائی جائیں گی۔

ملک بھر سے سے مزید