امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اب مذاکرات کر رہا ہے، وہ نہیں چاہتے کہ ہم ان پر حملہ کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ نیشنل پریئر بریک فاسٹ امریکا کی بہت اچھی روایت ہے۔ دوبارہ اس تقریب میں آکر بہت خوشی ہو رہی ہے۔
ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک بڑا بحری بیڑا ایران کی جانب جا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران اب مذاکرات کر رہا ہے، وہ نہیں چاہتے کہ ہم ان پر حملہ کریں۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں، امید ہےکامیاب ہوں گے، ہم ایران کےخلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر بھی کرچکے ہیں۔