پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے سلیکشن کے موضوع پر اپنا موقف دینے کا فیصلہ کرلیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر شعیب ملک نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے تحریر کیا کہ سلیکشن کا موضوع ایک نہ ختم ہونے والا موضوع ہے۔ آپ اس پر جلد میرا موقف سنیں گے۔
ساتھ ہی شعیب ملک نے اسی پیغام پر ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’کرکٹ کا سیزن عروج پر ہے اور سلیکشن کا موضوع بھی۔‘
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ’اس سلیکشن کی خاطر میں نے آج تک مکمل ریٹائرمنٹ بھی نہیں لی، اس حوالے سے میرے کچھ تحفظات ہیں، جس پر سلیکشن ہونی چاہیے یا نہیں، فیصلہ پھر آپ کا۔‘
خیال رہے کہ شعیب ملک نے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 35 ٹیسٹ میچز کھیلے، جس کی 60 اننگز میں انہوں نے 1898 رنز بنائے اور 3 سنچریز بنائیں۔
شعیب ملک نے 287 ون ڈے میچز میں 7 ہزار 534 رنز بنائے۔