• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں بسنت، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 3 روز کے لئے نوٹم جاری کردیا

لاہور (نیوزرپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز نے لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول کے حوالے سے نوٹم جاری کردیا۔لاہور میں 6فروری سے 8فروری تک بسنت فیسٹیول منایا جائے گا، نوٹم بسنت کے دوران لاہور کی فضائی حدود میں پروازوں کی آمدورفت کے حوالے سے جاری کیا گیا ۔نوٹم کے مطابق پائلٹس کو علامہ اقبال انٹرنیشنل پر ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید