• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس 5 روز بعد بحال

کوئٹہ (آئی این پی) محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے پشاور کے لئے جعفر ایکسپریس کو بحال کر دیا۔ ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے کوئٹہ کیلئے بولان میل 12فروری تک منسوخ رہے گی۔ حکام نے بتایا کہ کوئٹہ سے پشاور کےلئے جعفر ایکسپریس کو 5روز بعد بحال کیا گیا ہے جو پشاور کے لئے روانہ ہوئی۔اس کے علاوہ چمن کے لئے پیسنجر ٹرین بھی 5روز بعد بحال کردی گئی اور ٹرین چمن کے لئے روانہ ہوگئی ۔ریلوے حکام نے بتایا کہ کراچی سے کوئٹہ کے لیے بولان میل 12فروری تک منسوخ رہے گی۔ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان میں بے امنی کے واقعات کے باعث اندورن ملک کے لئے ٹرین سروس 31جنوری سے معطل تھی۔

ملک بھر سے سے مزید