• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد دھماکا: پشاور میں خودکش حملہ آور کے گھر پر چھاپا، 2 بھائی، خاتون گرفتار

فوٹو: این این آئی
فوٹو: این این آئی

اسلام آباد میں خود کش حملہ کرنے والے کے گھر پر پولیس نے چھاپا مارا ہے، پشاور میں مارے جانے والے چھاپے کے دوران خودکش حملہ آور کے 2 بھائی اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کا شناختی کارڈ دھماکے والی جگہ سے ملا، حملہ آور کی شناخت شناختی کارڈ پر درج نام یاسر سے ہوئی، خودکش بمبار گزشتہ پانچ ماہ افغانستان میں مقیم رہا۔

افغانستان میں اسلحہ چلانے اور خودکش حملے کی تربیت حاصل کی تھی، پشاور اور نوشہرہ میں خودکش حملہ آور کے نیٹ ورک اور سہولت کاروں کی تلاش شروع کردی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکے سے 32 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خودکش دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران ہوا۔

پمز ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں 105 زخمی اور 28 میتیں لائی گئیں، 27 افراد کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید