• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے ٹرین سروس پھر معطل کردی گئی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس پھر معطل کردی گئی،ریلوے حکام کے مطابق جمعہ کوپشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور چمن جانے والی چمن پیسنجر ٹرین منسوخ کردی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد سے واپس کردی جائے گی، ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر معطل کی گئی ہے،ریلوے حکام نے مذید بتایاکہ کوئٹہ تفتان روٹ بھی بند ہے، گذشتہ روزنوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے احمد وال ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال بردار ٹرین کو راکٹ سے نشانہ بنایاتھا، جس سے ٹرین کے انجن کو شدید نقصان پہنچا ہے راکٹ لگنے سے انجن غیر فعال ہوچکا ہے، راستے بند ہونے کی بناپر ٹرین کو لے جانے کے لیے دوسرا انجن نہیں بھیجاجاسکا۔

ملک بھر سے سے مزید