اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نےسابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا،ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کا الزام ،عدالت کے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود پیش نہیں ہوئے، فاضل عدالت نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں سردار تنویر الیاس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ کیس کی مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی ، یاد رہے ایف آئی اے نے سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ دریں اثنا ء فا ضل عدالت نے سردار تنویر الیاس اور دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں لڑائی جھگڑے کے دوسرے مقدمہ میں ملزمان کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 5 مارچ تک ملتوی۔