• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی کی سڑکوں کا برا حال ہے، قیصر احمد شیخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نےکہا ہے کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہے لیکن یہاں کی سڑکوں کا برا حال ہے،پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا ، آلودگی سب سےزیادہ ہے،ہمیں کسی مقابلے میں نہیں پڑنا چاہئےکہ لاہور میں کیا ہورہا ہے کراچی میں کیا نہیں ہورہا، سارا پاکستان ہمارا ملک ہے، ہم سب کو مل کر اس کیلئے کام کرنا چاہئے۔ بن قاسم میں 6 ہزار ایکڑ سرمایہ کاری کیلئے بلامعائوضہ دینا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نےایکسپوسینٹر میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام مائی کراچی نمائش میں ماحولیات سے متعلق ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ قیصراحمد شیخ کا کہنا تھاکہ این ایف سی ایوارڈ کی مد میں وفاقی حکومت کا 57 فیصد فنڈ صوبوں کو جاتا ہے، اس کے باوجود ہم مزید رقم بھی دینے کو تیار ہیں لیکن یہ تو بتائیں کہ اب تک دیئے گئے فنڈ سے آپ نے ڈیلیور کیا کیا؟ کراچی کی سڑکوں کا حال برا ہے، پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا، یہ شہرآج بھی ملک کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہے۔

ملک بھر سے سے مزید