• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آئیڈل میں باٹم تھری کا فیصلہ آج

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان آئیڈل میں مقابلہ سخت سے سخت تر ہوتا جا رہا ہے اور اب شوفیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ امیدواروں کو اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے انتھک محنت کرنا پڑ رہی ہے۔ اتوار کو نشر ہونے والی نئی قسط میں باٹم تھری کا فیصلہ کیا جائے گا، جہاں یہ طے ہوگا کہ کون سا گلوکار مقابلے میں آگے بڑھتا ہے اور کس کا سفر یہیں اختتام کو پہنچتا ہے,یہ مقابلہ صرف ججز کی رائے تک محدود نہیں، بلکہ عوامی ووٹوں کا کردار سب سے زیادہ اہم ہے۔ ناظرین کے ووٹ ہی امیدواروں کے حق یا مخالفت میں حتمی فیصلہ کن ثابت ہو رہے ہیں۔ اس بار پاکستان آئیڈل میں بسنت کے رنگ بھی نمایاں ہوں گے، جو شو کی رونق کو مزید بڑھا دیں گے۔تو دیکھیے پاکستان آئیڈل، اس اتوار شب 8 بجے، سب سے پہلے صرف جیو ٹی وی پر۔

ملک بھر سے سے مزید