• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیو لائف، سیو کراچی کا نعرہ وقت کی پکار، فاروق ستار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سیو لائف، سیو کراچی کا نعرہ وقت کی پکار ہے، 28 ویں ترمیم کے ذریعے صحت سے متعلق اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے شعبہ میڈیکل ایڈ کے زیرِ اہتمام آواز اٹھاؤ، کراچی بچاؤ مہم کے سلسلے میں ایک پروقار اور فکری سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے مایہ ناز ڈاکٹرز اور شعبہ طب سے وابستہ معزز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا سیو لائف، سیو کراچی کا نعرہ وقت کی پکار ہے اور کراچی کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 28 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صحت سے متعلق تمام اختیارات اور وسائل کی نچلی سطح تک منتقلی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہر شہری کو دہلیز پر طبی سہولتیں میسر آ سکیں۔ نِرکنِ قومی اسمبلی و نگران میڈیکل ایڈ کمیٹی ڈاکٹر نگہت شکیل خان نے اپنے خطاب میں نیپا وائرس سمیت دیگر وبائی امراض کے بڑھتے خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری حفاظتی حکمتِ عملی مرتب کرنے پر زور دیا۔

ملک بھر سے سے مزید