جیف بیزوس کی ملکیت امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر ول لوئس مستعفی ہوگئے۔
مستعفی ہونے والے چیف ایگزیکٹو افسر ول لوئس واشنگٹن پوسٹ کے پبلشر بھی تھے۔
ول لوئس نے اپنے الوداعی پیغام میں کہا کہ جیف بزوس کا شکر گزار ہوں، ان سے بہتر اس اخبار کا مالک نہیں ہو سکتا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اچھے مستقبل کے لیے میرے دور میں مشکل فیصلے لینا پڑے۔
ول لوئس کے مستعفی ہونے پر اُنہیں اخبار کی قسمت بدلنے میں ناکام تصور کرنے والے صحافیوں نے جشن منایا۔
واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ نے چند ہی روز پہلے 300 سے زائد صحافیوں کی نوکری ختم کی تھی۔