• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق کرکٹرز نیپالی ٹیم کے معترف، اسٹین نے بڑی پیشکش بھی کردی

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی 

جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے نیپال کو اپنی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے پانچویں میچ میں انگلینڈ نے نیپال کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

نیپال نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں شاندار کارکردگی دکھائی، جس نے کرکٹ ماہرین اور سابق کھلاڑیوں کو متاثر کیا۔ 

نیپال کی ٹیم کو دنیائے کرکٹ کی بہترین ایسوسی ایٹ ٹیموں میں سے ایک ٹیم شمار کیا جانے لگا اور یووراج سنگھ نے اپنے پیغام میں اس بات کا برملا اظہار کیا ہے۔

یووراج سنگھ کے بعد سابق جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین نے ایکس پر نیپالی ٹیم سے متعلق ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیپال کو اگر کبھی میری ضرورت ہو تو میں ہمیشہ دستیاب ہوں۔

سابق بھارتی کرکٹر روی چندرن اشون نے بھی نیپال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نیپال واقعی بہترین ٹیموں میں شامل ہوگئی،  ان میں زبردست صلاحیت اور مستقبل کے لیے امکانات موجود ہیں۔

سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ نیپالی کھلاڑیوں کی مہارت غیر معمولی تھی۔ جیت انگلینڈ کی ہوئی، لیکن نیپال نے شاندار کھیل دکھایا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید