• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کیخلاف اعصاب شکن مقابلہ، یووراج کا نیپال کو خراج تحسین

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ کے خلاف نیپال کی زبردست کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے پانچویں میچ میں انگلینڈ نے نیپال کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

ایونٹ کے ابتدائی میچز میں ایسوسی ایٹ ٹیموں کی جانب سے ٹیسٹ پلیئنگ ممالک کو چیلنج کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس مرتبہ نیپال کی ٹیم انگلینڈ کےلیے ڈراؤنا خواب بنی، تاہم زبردست مقابلے کے بعد اسے 4 رنز سے شکست ہوگئی۔

نیپال کی ٹیم کو دنیائے کرکٹ کی بہترین ایسوسی ایٹ ٹیموں میں ایک ٹیم شمار کیا جانے لگا اور یووراج سنگھ نے اپنے پیغام میں اس بات کا برملا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں یووراج سنگھ نے نیپال کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیپال کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک کے خلاف ڈٹی رہی، آخری گیند تک مقابلہ کیا اور ثابت کر دیا کہ یقین اور حوصلہ کیا کر سکتا ہے۔

یووراج سنگھ نے مزید کہا کہ اسی طرح ٹیمیں آگے بڑھتی ہیں اور اسی طرح چیمپئن بنتے ہیں، کرکٹ کی دنیا نیپال کو دیکھ رہی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید