• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کا آئی سی سی کی درخواست پر وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ، ذرائع

تصویر بشکریہ پی سی بی فیس بک
تصویر بشکریہ پی سی بی فیس بک

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی درخواست پر وزیراعظم شہباز شریف سے ایک بار پھر رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں پاکستان کا بھارت سے میچ نہ کھیلنے کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے، چیئرمین پی سی بی سے آئی سی سی وفد نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی درخواست پر چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم سے ایک بار پھر رابطے کا فیصلہ کیا ہے، شہباز شریف اور محسن نقوی کی ملاقات آئندہ ایک سے دو روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی آئی سی سی درخواست پر وزیراعظم سے ہدایات لیں گے کیونکہ میچ سے متعلق حتمی فیصلہ شہباز شریف کریں گے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ کھلانے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی عمران خواجہ اور صدر بی سی بی امین الاسلام کے درمیان مذاکرات لاہور میں جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ بنگلادیش سے زیادتی کا ازالہ ہوگا تو مذاکرات کامیاب ہوں گے جبکہ پاکستان کے بھارت سے کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ بعد کی بات ہے۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید